ٹور میچ: پاکستانی اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی تباہ کن باوٴلنگ
سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی بساط 241 رنز پر لپیٹ کر اننگ میں6 رنز کی معمولی برتری حاصل کر لی کشال سلوا 101 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے ،چندیمل نے 40رنز بنائے ،ذوالفقار بابر نے 31رنز دیکر 6کھلاڑیوں کو پویلین کی را ہ دکھائی ، یاسر شاہ نے 2کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا
جمعہ 12 جون 2015 20:21
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستانی اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی تباہ کن باوٴلنگ کی بدولت پاکستان نے ٹور میچ میں سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کی بساط 241 رنز پر لپیٹ کر اننگ میں چھ رنز کی معمولی برتری حاصل کر لی۔کولمبو میں سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے 44 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ اپنی اننگ دوبارہ شروع کی تو اپل تھارنگا اور کشال سلو نے اسکور کو 62 تک پہنچا دیا۔
اسی مجموعے پر 35 رنز بنانے والے تھارنگا کی اننگ تمام ہوئی جو وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کے پاتھوں جکڑے گئے۔کشال نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلے جیہان مبارک کے ساتھ 63 اور پھر کپتان دنیش چندیمل کے ساتھ 40 رنز جوڑ کر اسکور کو 165 تک پہنچادیا، مبارک 28 اور چندیمل 22 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی وکٹ بنے۔(جاری ہے)
پانچویں وکٹ کے لیے کشال نے 26 رنز بنانے والے ملندا سری وردانا کے ساتھ مزید 52 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لے آئے۔
اس موقع پر میزبان ٹیم کے چار وکٹ پر 214 رنز مضبوط پوزیشن کی نشاندہی کر رہے تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تاہم پاکستانی اسپنرز کی تباہ کن باوٴلنگ نے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔ذوالفقار بابر نے 217 کے اسکور پر لگاتار دو وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کی صفوں میں بھونچال پیدا کردیا۔کشال سلوا 101 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر رخصت ہوئے تو مزید پانچ رنز کے اضافے سے پوری ٹیم 241 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے تباہ کن باوٴلنگ کرتے ہوئے 31 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ کے حصے میں دو وکٹیں آئیں ۔پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگ میں چھ رنز کی برتری حاصل کی جہاں وہ پہلے کھیلتے ہوئے 247 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز17 جون سے گال میں ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.