کسی خاتون کو وزیر خزانہ بنانا ن لیگی قیادت کا بڑا دلیرانہ قدم اور فیصلہ ہے، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

جمعہ 12 جون 2015 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء)پہلی خاتون صوبائی وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ کسی خاتون کو وزیر خزانہ بنانا مسلم لیگ ن کی قیادت کا بہت بڑا بولڈ قدم اور فیصلہ ہے۔ پاکستان اور پنجاب کی خواتین کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا بجٹ میں کوشش کی گئی ہے کہ عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود اگر اپوزیشن واویلہ کرتی ہے تو اسے شکایات رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا بجٹ (ن) لیگ کی قیادت کے وژن کے مطابق بنایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بجٹ اکنامسٹ‘ پروفیشنل اور سیاسی ماہرین نے ملکر تجاویز کی روشنی میں بنایا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تھوڑی دیر تک خوشخبری سنائی جائیگی۔