پنجاب کے نئے بجٹ میں ملتان میٹرو بس منصوبے سمیت دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز مختص

جمعہ 12 جون 2015 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے دوران 26اربن روپے کی لاگت سے ملتان میں میٹرو بس کا منصوبہ 30ارب روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب کے11اضلاع میں صاف پانی پروگرام کا اجراء150ارب روپے سے بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک کا قیام‘67 ارب 50کروڑ روپے سے دیہی سڑکوں کی تعمیر ومرمت9ارب 48کروڑ روپے سے رحیم یار خان میں خواجہ فرید انجینئرنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی‘ بہاولپور میں ویٹرنری یونیورسٹی ‘ ملتان میں میاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اور بہاولنگر میں میڈیکل کالج کے قیام کے علاوہ مظفر گڑھ میں طیب اردگان ہسپتال کی 500 بستر تک توسیع4ارب روپے سے زائد کی لاگت سے بہاولپور‘ بہاولنگر ‘ مظفر گڑھ اور راجن پور کے اضلاع میں غربت کے خاتمے کیلئے پروگرام شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

ایک ارب30کروڑ روپے سے چولستان میں وزیراعلیٰ کے پیکج کے تحت خصوصی ترقیاتی پروگرام10ارب60کروڑ روپے سے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں اود کوہیوی سے آنیوالے سیلابی ریلیوں کی روک تھام کے منصوبے‘ 3ارب48کروڑ روپے سے ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج اور4ارب90کروڑ روپے سے بہاولپور سے حاصل پور تک 77کلو میٹر کی دورویہ سڑک تعمیر کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :