رینجرز کا کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس تھانے پر چھاپہ، ایک اہلکار گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2015 20:27

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) رینجرز نے مومن آباد میں پولیس تھانے پر چھاپہ مار کر ایک پولیس کو اہلکار گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد کے پولیس تھانے سے رینجرز کی جانب سے پولیس اہلکار کو حراست میں لیے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز نے پولیس سپاہی جان محمد کو لیاری گینگ وار میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ اس موقع پر مومن آباد تھانے میں پولیس کے اعلی حکام بھی پہنچ گئے ہیں اور ان کی جانب سے الزام لگایا جارہا ہے کہ رینجرز نے پولیس اہلکار جان محمد کو اغوا کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :