گوجرانوالہ ‘ زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کی حالت غیر ہو گئی

جمعہ 12 جون 2015 21:12

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) گوجرانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ روڈ کے رہائشی پانچ بہن بھائیوں نو سالہ عائشہ ،چھ سالہ فیضان،پانچ سالہ ماہ نور،ایک سالہ عمیر اور ایک سالہ زبیر کی زہریلا کھانا کھانے سے حالت غیر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پانچوں بہن بھائیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، جہاں ڈاکٹرز ان کو طبی امدادفراہم کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :