پنجاب میں وفاق ‘صوبے کے تحت مجموعی طورر پر توانائی کے 618ارب روپے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں ‘ وزیر خزانہ پنجاب
ضلع شیخوپورہ میں گیس سے چلنے والا 1200میگاواٹ پاور پلانٹ کے منصوبے کیلئے 15ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
جمعہ 12 جون 2015 21:12
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے آئندہ مالی سال 2015-16ء کا بجٹ پیش کرنے کے موقع پر توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی ذکر کیا ۔ انہوں نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ اس وقت پنجاب میں وفاقی حکومت اور پنجاب کی صوبائی حکومت کے تحت مجموعی طورر پر توانائی کے 618ارب روپے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں ۔
ان منصوبوں میں حکومت پنجاب 258ارب روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔ جبکہ پنجاب میں لگنے والے بجلی کے منصوبوں میں چین کی طرف سے 360ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ ۔ ساہیوال میں 1320میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی بھر پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جس پر 180ارب روپے لاگت آئے گی ۔ جنوبی پنجاب میں بہاولپور میں ریگستانی علاقے میں جہاں سوائے ریت کے ٹیلوں کے کچھ بھی نہ تھا وہاں پاکستان کا سب سے پہلا اور سب سے بڑا شمسی توانائی پر مبنی ’’ قائد اعظم سولر پارک ‘ ‘ قائم کیا جا چکا ہے جہاں سے ایک سو میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ملاقات،مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے باہمی اشتراک کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پرضمنی انتخابات (کل )ہونگے ،موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش
-
بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کو روکنے ووٹ کی حفاظت کا پیغام دیا ہے‘ علیمہ خان
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.