پنجاب کا بجٹ فرضی آمدن اور فرضی اخراجات کا مجموعہ ہے‘پاکستان عوامی تحریک
پنجاب کا نہیں ’’شہباز‘‘ کابجٹ پیش ہوا، وزیراعلیٰ نے اپنے منصوبوں کیلئے 100ارب رکھے تجربہ کار وزیراعلیٰ 25سالہ سیاسی زندگی میں اپنی جماعت کے اندر پنجاب کیلئے ایک وزیر خزانہ بھی پیدا نہ کر سکے بجٹ لوڈشیڈنگ، بیروزگاری اور دہشتگردی کے خاتمے کے ویژن سے خالی ہے‘ڈاکٹر رحیق عباسی/خرم نواز گنڈاپورکابجٹ پر ردعمل
جمعہ 12 جون 2015 21:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے پنجاب کے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب کا نہیں ’’شہباز‘‘ کابجٹ پیش ہوا،وزیراعلیٰ نے ذاتی شہرت کے منصوبوں کیلئے 100ارب رکھے، جن میں 50ارب کا خادم پنجاب روڈ پروگرام، 5ارب کا لیپ ٹاپ، 3ارب کا دانش سکول، 10ارب کا اورنج،17 ارب کا میٹرو بس اور 15 ارب کا پیلی ٹیکسی کا ہوائی منصوبہ شامل ہے ۔
ماڈل ٹاؤن ،ڈسکہ اور راولپنڈی جیسے سانحات میں ملوث دہشت گرد پولیس فورس کو بھاری بجٹ دینے کی بجائے اسے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں ڈال کر بین کر دینا چاہیے ،پولیس ایک ناکام اور بدنام ادارہ ثابت ہو چکا ہے۔ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ تجربہ کار وزیراعلیٰ پنجاب اپنی 25سالہ سیاسی زندگی میں اپنی جماعت کے اندر پنجاب کیلئے ایک وزیر خزانہ بھی پیدا نہ کر سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.