پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور کارکن ترقیاتی کاموں میں جہاں گڑ بڑ نظر آئے فوری شکایت کریں: بلاول بھٹو

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جون 2015 21:53

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 جون 2015 ء) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی کاموں میں جہاں گڑ بڑ نظر آئے فوری شکایت کریں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ٹھٹہ اور سجاول کے عہدیداروں کی پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔

اس موقع پر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے وزراء، عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ہونے والی حلقہ بندیوں میں جہاں کہیں بھی گڑ بڑ نظر آئے وہ اس کیخلاف فورہ اپیل کریں۔ جبکہ بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں میں جہاں گڑ بڑ دیکھیں فوری اس کی شکایت کریں۔