پنجاب حکومت نے ہوائی جہاز کی ٹکٹوں کی خریداری پر ٹیکس عائد کردیا

عمرہ حج کے مسافروں اور سفارتکار مستثنیٰ ہونگے

جمعہ 12 جون 2015 22:18

لاہور اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ءپنجاب حکومت نے بجٹ میں ہوائی جہاز کی ٹکٹوں کی خریداری پر ٹیکس عائد کردیا ہے جبکہ عمرہ حج کے مسافروں اور سفارتکار اس سے مستثنیٰ ہونگے جبکہ پنجاب سے 500کلومیٹر سے زائد ہوئی سفر کرنیوالے مسافروں کے فس کس ٹکٹ پر2500 روپے اور500 کلومیٹر سے کم ہوئی سفر کرنے والے مسافروں کی فی کس ٹکٹ پر 1500 روپے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس مد میں مجموعہ طور پر1500 سے 1000 روپے تک فی ٹکٹ ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ہوئی سفر کے لیے اکانومی کلاس پر5ہزار روپے جبکہ چارٹرڈ طیارہ استعمال کرنے والا مسافر مجموعہ رقم کا 16فیصد بطور ٹیکس ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :