چنیوٹ،گرین پنجاب پروگرام کے تحت 9اضلاع کے دیہاتوں کی یونین کونسلزمیں صفائی ستھرائی بہتر بنانے کے اقدامات جاری

جمعہ 12 جون 2015 22:18

چنیوٹ آن لائ ) وزیر اعلیٰ محمدشہبازشریف کے گرین پنجاب پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 9،اضلاع کے دیہاتوں کی یونین کونسلزمیں صفائی ستھرائی بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں ضلعی محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی آرگنائزیشن اور پلان انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے اشتراک سے ”پاکستان اپروج ٹو ٹوٹل سینیٹیشن“سے آگاہی سے متعلق ورکشاپ ٹی ایم اے ہال چنیوٹ میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ،تعلیم،صحت،سوشل ویلفےئر،اوقاف،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران وسٹاف ممبران نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں ای ڈی او(کمیونٹی ڈویلپمنٹ) محمد یعقوب،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد زمان وٹو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری عبدالحمید اور ڈی او(سی او)سعید انورنے شرکاء کوپاکستان اپروج ٹو ٹوٹل سینیٹیشن پروگرام سے تفصیلی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کے ویژن کے مطابق اس پروگرام کے تحت ضلع کے دیہاتوں کی 9یونین کونسلز میں صفائی ستھرائی کاموثر نظام وضع کیا جارہا ہے جبکہ مختلف مقامات پر ٹائلٹس بلاک بھی تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ صاف ستھرا ماحول پروان چڑھ سکے۔

انہوں نے پروگرام میں شراکت داری پر پلان انٹرنیشنل کی عملی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے مربوط کوآرڈینیشن کے تحت کام کرکے اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کریں ۔ورکشاپ کے دوران پلان انٹرنیشنل کے کوآرڈینیٹرسید وسیم حسن نے پاکستان اپروج ٹو ٹوٹل سینیٹیشن پروگرام کے اغراض ومقاصد سے متعلق بریفنگ دی جبکہ فیلڈ کو آرڈینیٹر محمد مدثر علی نے ضلع چنیوٹ میں اس پروگرام پر عملدرآمد کے بارے میں آگاہ کیا۔

دریں اثناء محکمہ کمیونٹی آرگنائزیشن اور پلان انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے اشتراک سے ٹی ایم اے ہال میں پری بجٹ سیمینار بھی منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد زمان وٹو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالحمید چوہدری،ڈی او(سی او) سعید انور،ٹی ایم او عمران طاہر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سیمینار کے دوران آئندہ مالی سال میں ٹی ایم اے کے بجٹ میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے لئے فنڈز مختص کرنے پر زور دیا گیا تاکہ لوگوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :