وکلاء کی عالمی تنظیم مصطفائی جسٹس فورم انٹرنیشنل نے برما کے مسلمانوں کے ساتھ یوم یکجہتی منایا

جمعہ 12 جون 2015 22:24

لاہور اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء وکلاء کی عالمی تنظیم مصطفائی جسٹس فورم انٹرنیشنل نے برما کے مسلمانوں کے ساتھ جمعتہ المبارک کو یوم یکجہتی کے طور پر منایا۔ پنجاب بھر کے وکلاء نے یوم ِ سیاہ منایا اور برما کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

مصطفائی جسٹس فورم انٹرنیشنل کے سربراہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ میں آمدہ اطلاعات کے مطابق سرگودہا، فیصل آباد، ملتان ، بہالپور و دیگر شہروں میں وکلاء نے برما کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ریلیاں نکالیں۔

اِس موقع پر اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں وکلاء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے اور برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کو روکے۔

متعلقہ عنوان :