امانت میں خیانت کی ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری‘ شریک ملزم کی ضمانت خارج
جمعہ 12 جون 2015 22:24
لاہور اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک نے امانت میں خیانت کی ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جبکہ شریک ملزم کی ضمانت خارج کردی ،ضمانت خارج ہونے پر ملزم پرویز خان کو پولیس نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست میں مدعی ملک ارشد نے بتایا کہ ملزمان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بقایا رقم کی ادائیگی سے انکاری ہیں جبکہ ملزمہ رافیہ خان امریکہ فرار ہوچکی ہے۔
رافیہ خان اور اس کے خاوند پرویز خان کیخلاف 54 لاکھ روپے رکھے گئے بطور امانت میں خیانت کا مقدمہ تین ستمبر 2013 کو تھانہ وحدت کالونی میں درج کیا گیا۔گلبرگ میں واقع جائیداد کی خریداری کیلئے رافیہ خان کے پاس 54 لاکھ روپے بطور امانت رکھے۔(جاری ہے)
جائیداد کا سودا نہ ہونے کی بنا پر واپسی کا تقاضا کیا تو ملزمان نے لیت ولعل سے کام لینا شروع کردیا۔ماتحت عدالت نے مورخہ سات نومبر کو ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کی ۔
ہائیکورٹ نے صلح نامے کی بناء پر ملزمان کی عبوری ضمانت لی۔مگر ملزمان نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی لہذا ضمانت منسوخ کی جائے۔ملزم پرویزخان کے وکیل نے کہا کہ وہ رقم کی ادائیگی کی کوشش کررہے ہیں جس پر مدعی ملک ارشد کے وکیل نے کہا کہ یہ صرف وقت حاصل کرنے کیلئے بہانے بازی کررہے ہیں۔فاضل عدالت نے ملزم پرویز خان کی ضمانت خارج کردی اور ملزمہ رافیہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.