لاہور ہائیکورٹ ، ضلعی عدلیہ کے بارہ ججوں کی جبری ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 12 جون 2015 22:25

لاہور اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے بارہ ججوں کی جبری ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ مخفوظ کر لیا ہے۔ یہ درخواست جبری ریٹائر ہونے والے بارہ ایڈیشنل سیشن، سول اور سینئر سول ججز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔

کسی بھی سرکاری ملازم کا موقف سنے بغیر اس کے خلاف یکطرفہ کارروائی نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سول سرونٹ ایکٹ کی دفعہ بارہ آئین سے متصادم ہے لہٰذا کالعدم کی جائے ، لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ایک ہفتہ قبل پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے بارہ ججز کو جبری ریٹائرڈ کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :