چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت ٹھٹھہ ،سجاول کے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس

پارٹی کے رہنما ،کارکنان بلدیاتی الیکشن بارے حلقہ بندیوں پر نظر رکھیں ،جہاں بھی گڑبڑنظر آئے اس کیخلاف اپیل میں جائیں، آصف زرداری

جمعہ 12 جون 2015 22:34

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت ٹھٹھہ ،سجاول ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پی پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کی علیحدہ علیحدہ میٹنگز ہوئیں جس میں وزیر اعلی سندھ سی قائم شاہ، ایم این اے فریال تالپور ، شیری رحمان ، شرجیل میمن اورجمیل سومرو بھی شریک تھے جبکہ ایم اینے شمس النسا میمن ، صوبائی وزیر محمد علی ملکانی ، رکن صوبائی اسمبلی سید اویس مظفر ، رخسانہ شاہ ، ریحانہ لغاری سمیت ارباب وزیر میمن ، غلام قادر پلیجو ، عبدالواحد سومرو ، بابو غلام حسین میمن اور حمیرا علوانی بھی شریک ہوئیں ۔

میٹنگز میں پارٹی کے اراکین اسمبلی اور ضلعی عہدیداران نے پارٹی قیادت کو دونوں اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پارٹی کے رہنما اور کارکنان بلدیاتی الیکشن کے وحالے سے ہونے والی حلقہ بندیوں پر نظر رکھیں اور جہاں بھی گڑبڑنظر آئے تو اس کے خلاف اپیل میں جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں ٹھٹھہ ضلع میں پیپلزپارٹی سے زیادتی کی گئی لیکن اب اس کو روکنے پڑے گا ۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع میں پی پی پی کی حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے میگا پروجیکٹ ، کراچی ٹھٹھہ ڈیول کیرج ، ٹھٹھہ سجاول پل اور ملا کتیار پل جیسے منصوبے مکمل ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ 57سالوں سے زیادہ عرصے کے بعد کے بی فیڈر کی ڈی سیلٹنگ کی گئی ہے جس سے علاقے میں ٹیل تک پانی پہنچ رہا ہے ۔

پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی ، پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کریں اور اگر اس میں کہیں گڑبڑ نظر آئے تو شکایت کریں ۔ پی پی پی چیئرمین نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سندھ سطح پر پارٹی کے سینئر ورکرز اور کارکنان کی کمیٹی تشکیل دی جائے جس کی ہر تین ماہ بعدمیٹنگ بلائی جائے ۔