کے الیکٹرک کا ظالمانہ رویہ 2فی صد نادہندہ صارفین کی 98فی صد صارفین کو سزا

لیاقت آباد ڈاکخانہ کو بند کرنے اور علاقے کو جام کرنے کی دھمکی پربارہ گھنٹے بعد بجلی بحال کی اہالیان لیاقت آباد کا شدید احتجاج

جمعہ 12 جون 2015 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) لیاقت آباد بلاک نمبر 6میں طیبہ مسجد والی پی ایم ٹی کو کل بروز جمعہ صبح پانچ بجے کے الیکٹرک والے یہ کہہ کر بند کر گئے کہ اس پی ایم ٹی پر کافی بل ہو گئے اس لیےاسے بند کیا جاتا ہے پہلے تو لوگ یہ سمجھے کہ یہ ان شیڈول لوڈ شیڈنگ ہے پھر بعد میں کچھ لوگوں نے بتایا کہ کچھ نادہندہ صارفین کی وجہ سے کے الیکٹرک والے اس پی ایم ٹی کو بند کرگئے ہیں علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اداشدہ بلوں کی نقول لے کر کے الیکٹرک کے دفتر گئے اور کہا کہ چند نادہندگان کی وجہ سے پورے علاقے کے لوگوں کو جمعہ جیسے مبارک دن سزا دینا ناانصافی اور ظلم ہے ۔

(جاری ہے)

وفد میں شامل لوگوں نے کہا جو لوگ کے الیکٹرک کا بل ادا نہیں کررہے ہیں آپ ان کے خلاف ایکشن لیں یا کوئی بھی دفتری کارروائی کریں ہم اس میں فریق نہیں بنیں گے لیکن چند لوگوں کی سزا سب کو تو نہ دیں تمام دلائل کے باوجود جب دفتر کے لوگ بجلی بحال کرنے پر تیار نہیں ہوئے تو لوگ مشتعل ہو گئے اور انھوں نے کہا کہ ہم خواتین اور بچوں کو روڈ پرلانے پر مجبور ہوں گے ، اور لیاقت آباد کی شاہراہپاکستان کو بند کردیں گے ،اس دھمکی کے بعد انھوں نے شام پانچ بجے بجلی بحال کردی ،دریں اثنا جماعت اسلامی لیاقت آباد کے نائب ناظم جاوید احمد خاننے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا الابراج گروپ پر مصر کے فراعنہ کی روح حلول کرگئی ہے جو مسلمانوں کے مبارک دن جمعہ کے تقدس کا بھی خیال نہیں کرتے اور عوام پر ظلم کرنے میں راحت محسوس کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ لیاقت آباد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھتا چلا جارہا ہے ،اب اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے علاقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس سے قبل کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو کے الیکٹرک اپنا رویہ درست کرلے ۔

متعلقہ عنوان :