پاکستان انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی لعنت کے انسداد کیلئے پرعزم ہے ، حکومت، عوام اور مسلح افواج نے اس چیلنج کا جرات مندی سے سامنا کیا ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے قومی لائحہ عمل پر موثر عمل درآمد کی ضرورت ہے
صدر ممنون حسین کانیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں منعقد ہ نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورسز -15 2014 سے خطاب
جمعہ 12 جون 2015 22:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی لعنت کے انسداد کے لئے پرعزم ہے جس سے معاشرے کے بنیادی ڈھانچے کو خطرہ لاحق ہے، حکومت، عوام اور مسلح افواج نے اس چیلنج کا جرات مندی سے سامنا کیا ہے اور ہمارے غیور سپاہی اور معصوم شہری اس مقصد کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے قومی لائحہ عمل پر موثر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔
و ہ جمعہ کو یہاں یوان صدر میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورسز (این ایس ڈبلیو سی) -15 2014 ء کے غیر ملکی شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ عالمی برادری اس امر کا ادراک رکھتی ہے کہ دہشت گردی کا مظہر ریاستی سرحدوں سے ماورا ہے اور اس لعنت پر قابو پانے اور اسے شکست دینے کے لئے مربوط اور معاون کوششیں درکار ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.