وزارت داخلہ نے بھارتی شہری کی این جی او”آرٹ آف لوونگ“کے دفاتر پر حملوں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کردیا

جمعہ 12 جون 2015 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) وزارت داخلہ نے بھارتی شہری کی این جی او”آرٹ آف لوونگ“کے دفاتر پر حملوں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہری روی شنکرکی این جی او آرٹ آف لوونگ کے زیر اہتمام ہفتہ کو صبح 6بجے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تقریبات منعقد ہوں گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق آرٹ آف لونگ کی تقریبات کے دوران ان کے دفاتر پر حملوں کا خطرہ ہے، جس کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں نے ریڈ الرٹ جاری کیا، وزارت داخلہ نے اس سے متعلق صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیاہے، آرٹ آف لوونگ کے گرو بھارتی شہری روی شنکر ہیں جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے روحانی پیشوا بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :