Live Updates

لیگی چیف الیکشن کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر سکردوکی ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے صدرسید امیر شاہ کاظمی، احمدعلی کی پریس کانفرنس

جمعہ 12 جون 2015 23:02

سکردو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدرسید امیر شاہ کاظمی، احمدعلی نے کہاہے کہ لیگی چیف الیکشن کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر سکردوکی ملی بھگت سے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ۔ کہ سکردوایک میں کاسٹ ہونے والوں کی تعداد 11696بنتی ہے جوفارم 14سے مکمل ہم آہنگ ہے لیکن اگلے روز جورزلٹ امیدواروں کو دیاگیااس میں ووٹوں کی تعداد 11567ہے اس طرح 129ووٹ کہاں گئے پتہ ہی نہیں چلتاہے ۔

جمعہ کو مقپون ہاوٴس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کئی دفعہ کی گنتی کے بعد راجہ جلال مقپون کو ایک ووٹ سے فاتح قرار دیااورریٹرینگ آفیسرنے کامیابی کانوٹیفکیشن بھی جاری کیالیکن الگے روز نواز لیگی چیف الیکشن کمشنر کی مداخلت اورجانبدارترین اسسٹنٹ کمشنرکی ملی بھگت سے ایک دفعہ پھرعوامی مینڈیٹ چوری کیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الیکشن کے اس پراسس کے دوران محکمہ ڈاک کے چند مخصوص افراد بھی قابل مذت ہیں ۔

جنہوں نے بہت سارے پوسٹل بیلٹ پیپرکے ایڈریس تبدیل کرکے لوگوں کے اپنی مرضی سے ووٹ دینے کے بنیادی حق پر شب خون مارا۔انہوں نے کہاکہ مختلف پولنگ سٹیشنوں پرکئی افراد نے دوبارہ ووٹ کاسٹ کیاجنہوں نے پہلے ہی پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیاتھا ۔اسکے علاوہ مرحومین کے بھی ووٹ کاسٹ کئے گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات