ہالی ووڈ فلم دی مارٹین 25 نومبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 13 جون 2015 11:32

ہالی ووڈ فلم دی مارٹین 25 نومبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ہالی ووڈ اداکار مٹ ڈیمن کی نئی فلم ’دی مارٹین‘25 نومبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی، فلم کا پہلا ٹریلر کچھ دن قبل جاری کیا گیاہے ، فلم کی کہانی ایک بائیو کیمسٹ کے گرد گھومتی ہے جو سائنسی مہم کے دوران مریخ پر طوفان میں ا پنی ٹیم سے بچھڑ جاتا ہے، وٹنی کی ٹیم اسے ہلاک تصور کرتے ہوئے مریخ سے روانہ ہو جاتی ہے اور وہ ایک ایسے سیارے پر اکیلا رہ جاتا ہے جہاں اس کے پاس صرف 31 دن کی خوراک رہ جاتی ہے اور اس کا زمین سے رابطہ بھی منقطع ہوتا ہے، فلم رواں سال 25 نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :