لاہور : بھارت ے آنے والے سکھ یاتری واہگہ بارڈر پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 11:49

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : بھارت سے آنے والے سکھ یاتری واہگہ بارڈر پہنچ گئے ہیں.تفصیلات کے مطابق لاہور میں جو ڑ میلے کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا . جس کے لیے بھارت سے 600 سے زائد سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کے لیے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے، واہگہ بارڈ ر پر سکھ یاتریوں کا استقبال چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کیا۔

(جاری ہے)

سکھ یاتریوں کے پانچویں روحانی پیشوا گرو ارجن دیو سنگھ کے چارسونویں شہیدی دیہاڑ کی تقریبات 16 جون کو لاہور میں ہوں گی، سکھ یاتری لاہور کے علاوہ ننکانہ صاحب، فاروق آباد، حسن ابدال اور نارروال میں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد 18 جون کو واہگہ کے راستے ہی بھارت روانہ ہوں گے۔پاکستان داخل ہونے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین ان کے لیے بہت مقدس ہے کیونکہ ان کے زیادہ تر روحانی پیشواؤں کے جنم یا شہیدی استھان پاکستان میں ہی ہیں۔

سکھ یاترہوں نے بہترین انتظامات کیے جانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کا کہنا کہ سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :