پنجاب:مختلف شہروں میں گرد آلود ہوائیں چل پڑیں ، لاہور میں بوندا باندی

ہفتہ 13 جون 2015 12:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) لاہور میں تیز گرد آلود ہوائیں چل پڑیں جسکے باعث مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا ، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔لاہور میں ہفتہ کی صبح گرد آلود ہوائیں چلیں اور پھر بادل چھا گئے ، تیز ہوا سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ مختلف حصوں میں بوندا باندی نے موسم خوشگوار کر دیا۔

(جاری ہے)

نارووال اور گرد و نواح میں تیز ہواوٴں کے ساتھٓ آسمان سے چھماچھم بارش برسی اور موسم دلکش ہوگیا۔ گوجرانوالہ ، پسرور میں بھی ابرکرم برس پڑا۔ مریدکے ، ڈسکہ ، سیالکوٹ ، جہلم سمیت متعدد شہروں میں بادلوں نے بسیرے کرلیے اور بارش نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ کشمیر ، گلگت بلتستان ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن ،ہزارہ ، کوئٹہ سمیت چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :