بھارت، دریا میں وین گرنے سے 22 زائرین ہلاک

ہفتہ 13 جون 2015 12:04

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں راجا مندر کے قریب ایک وین کے گوادری دریا میں گرنے سے 22 زائرین ہلاک ہو گئے ہیں۔مشرقی گوداوری ضلع کے مجسٹریٹ ارون کمار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ حادثہ صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے رونما ہوا۔وین میں کل 23 افراد سوار تھے اور ان میں سے صرف ایک ہی شخص زندہ بچ سکا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں آٹھ خواتین اور سات بچے شامل ہیں جن ان کی لاشوں کو راجا مندری کے ایک ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔مرنے والے تمام افراد آندھر پردیش کے سب سے بڑے شہر وشاھاپٹنم کے اچوتیاپورم سے تعلق رکھتے تھے اور تروپتی کی زیرت کے بعد واپس آ رہے تھے۔خیال رہے کہ تروپتی میں ہندووٴں کا معروف مندر ہے اور یہ آندھر پردیش کے ضلع چتور میں آتا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ افراد تروپتی کی زیارت کے لیے گئے تھے۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ دریا میں پانی کم تھا لیکن بس کے 35-30 فٹ اونچائی سے گرنے سے جائے حادثہ پر ہی اموات ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :