بھارت کے مشہور راک گارڈن کے تخلیق کار نیک چند انتقال کر گئے

ہفتہ 13 جون 2015 12:10

نئی دہلی ۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بھارت کے مشہور راک گارڈن کے تخلیق کار نیک چند 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے انوج سیانی کے مطابق نیک چند کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

(جاری ہے)

راک گارڈن کی تعمیر کے بعد انہیں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ چندی گڑھ میں قائم یہ باغ شہر کی تعمیر کے دوران بچ جانے والے ملبے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ شمالی بھارت کا یہ باغ سیاحوں میں انتہائی مقبول ہے۔واضح رہے کہ نیک چند کے بنائے گئے مجسموں کی نمائش دنیا بھر کے عجائب گھروں میں ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :