وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز رپورٹ پر جسٹس (ر) غلام سرور کورائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی

ہفتہ 13 جون 2015 12:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز رپورٹ پر جسٹس (ر) غلام سرور کورائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی ۔ ٹاسک فورس دہشت گردوں کی مالی معاونت اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کی رپورٹ پر ٹاسک فورس قائم کردی ہے جو دہشت گردوں کی مالی معاونت کا جائزہ لے گی۔ اس فورس یک سربراہ جسٹس (ر) غلام سرور کورائی ہوں گے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ارجن رام اور سیکرٹری داخلہ سندھ مختار سومرو فورس کے ممبران میں شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :