سیز فائر کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ، ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،آرمی چیف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 12:32

سیز فائر کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ، ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء): ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیول اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے نیول کے جوانوں کو اعزاز شمشیر سے نوازا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوان ملک کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں ملک کے لیے اگر کوئی بھی قربانی دینا پڑے تو اس سے ہرگز دریغ نہ کریں، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا ہمارے سکیورٹی تحفظات کی حمایت کرتی ہے اور تسلیم بھی کرتی ہے، دنیا، پاکستان کے، کراچی، بلوچتسان ، فاٹا اور سرحد پار سکیورٹی خدشات سے بھی بخوبی واقف ہے، ان کا کہنا تھا فاٹا ، بلوچستان میں قتل و غارت دشمن کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے، سیز فائر کی خلاف ورزی بھی دشمن کی ایک سازش ہے.

انہوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ اور بقا کے لیے ہر قیمت دینے کو تیار ہیں. پاکستان امن کے لیے دوسرے ممالک سے تعاون کرنے کو بھی تایر ہے تاہم ملک کی سلامتی اور ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.، انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے اچھے نتائج مل رہے ہیں. آرمی چیف نے کہا کہ چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ ضرور بنے گا کیونکہ اس سے نہ صرف پاکستان کی عوام کو بلکہ پورے خطے کی عوام کو فائدہ ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کو بھی ترقی کی راہ پر لائیں گے کیونکہ وہاں سے دوسرے ممالک کے ساتھ در آمدات اور بر آمدات کو موثر طریقے سے انجام دے سکیں گے.