لیبیا میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف مظاہرہ کے دوران فائرنگ سے7 افراد ہلاک،30 ذخمی

ہفتہ 13 جون 2015 12:40

طرابلس۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) لیبیا کے مشرقی شہر دَرنا میں عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے دَرنا میں قائم اسلامک اسٹیٹ کے ایک بڑے مرکز کی جانب مارچ کیا۔ اس موقع پر مقامی مسلح افراد نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 30 دیگر زخمی بھی ہو ئے۔ہسپتال زرائع کے مطا بق کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :