کراچی : ایم کیو ایم رہنما الطاف حسین نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ پھر دوستی کی پیشکش بھی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 12:41

کراچی : ایم کیو ایم رہنما الطاف حسین نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا . الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف استعفیٰ دیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اپنا دوست کہنا میری بہت بڑی غلطی تھی. یاد رہے کہ نوازشریف کے گذشتہ روز کے بیان پر ایم کیو ایم نے کافی احتجاج کیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم سے معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا .

(جاری ہے)

الطاف حسین نے ایک بار پھر سے کارکنان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں نے کارکنان کے لیے بہت کام کیا، لیکن محض چند کارکن میرے کہنے پر یہاں آئے ہیں. میں نے کہا تھا کہ میں قیادت نہیں چھوڑوں گا لیکن میرا یہ مطلب بھی نہیں تھا کہ میں اکیلا کام کرتا رہوں اور کارکن غیر حاضر رہیں. دورسی جانب کچھ دیر بعد الطاف حسین نے وزیر اعظم کو دوستی کی پیشکش کر دی ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم، آصف علی زرداری آئیں ہم آپس میں مل جاتے ہیں اور پھر دیکھتے ہیں کہ کون جمہوریت کا پہیہ گول کرتا ہے انہو ں نے کہا کہ اگر ہو سکا تو ہم اے این پی کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کریں گے.