بحرین ‘مختلف مقامات پر مبینہ طور پر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 57 شیعہ شہریوں کو جیل کی سزا سنادی گئی
ہفتہ 13 جون 2015 12:49
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بحرین میں ملک کے مختلف مقامات پر مبینہ طور پر دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 57 شیعہ شہریوں کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے سرکاری میڈیا کے مطابق اس گروہ نے سعودی سفارت خانے سمیت ملک کے مختلف اہم اور حساس مقامات کے ساتھ ساتھ پولیس کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس غیر منصفانہ مقدمے اور سزاوٴں کی مذمت کی ۔
خلیجی ریاست میں 2011 سے شروع ہونے والے شیعہ اتحادیوں کے احتجاجی سلسلے کے بعد سے انتہائی بے چینی پائی جاتی ہے۔(جاری ہے)
گلف ڈیلی نیوز کے مطابق اس گروہ کے نشانے پر جو مقامات تھے ان میں منامہ میں سعودی سفارت خانے اور بحرین اور سعودی عرب کو ملانے والی اہم شاہ فہد شاہراہ شامل تھی۔ عدالت نے دعویٰ کیا کہ شیعہ حزب مخالف کی تنظیم ال وفاق اور کالعدم جماعت ال وفا ان افراد کی مالی مدد کر رہی تھیں۔
بحرین کی دو انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجرم قرار دیے جانے والے افراد میں سے نو افراد کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔امیریکنز فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے حسین عبداللہ کے مطابق بحرین کی سیاسی عدالتیں غیر منصفانہ جیل کی سزاوٴں سے بحرین کی پوری نسل کے حقوق ضبط کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.