فیصل آباد؛مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی،جون میں پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے تیار کردہ بجٹ کو ابتدائی طور پر پنجاب بھر میں معطل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 13 جون 2015 13:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ اس سلسلہ میں جون میں پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے تیار کردہ بجٹ کو ابتدائی طور پر پنجاب بھر میں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ موجودہ بلدیاتی نظام کے خاتمے اور نئے نظام کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

13 جون۔2015ء کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے پنجاب میں اپنی برتری اور پوزیشن مستحکم کرنے کے لئے پہلے مرحلہ میں مسلم لیگی (ن) کے کارکنوں پر مشتمل پنجاب بھر میں سرکاری اداروں میں کرپشن اور بدعنوانیوں کی روک تھام کے لئے احتساب کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فیصل آباد شہر اور ضلع کی تمام تحصیلوں اور 289 یونین کونسلوں کے سطح پر احتساب کمیٹیاں قائم کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد شہر کے لئے احتساب کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن فیاض گوندل کو صدر اور سابق جنرل سیکرٹری ذوالفقار عنایت چودھری کو کمیٹی کا سیکرٹری جبکہ ممبران میں میاں محمد اقبال ، ملک مختار احمد ، محمد حنیف کو ممبران نامزد کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے کوارڈینیٹر غلام محی الدین ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کمیٹی کے پیٹرن ہوں گے ۔

احتساب کمیٹی کے اراکین سرکاری محکموں میں کرپشن کے خاتمے کے لئے مربوط اقدامات کرتے ہوئے اپنی سفارشات حکومت کو ارسال کیا کریں گے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء کو ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ مختلف اداروں میں نمائندگی دینے کے ساتھ ساتھ آئندہ اکتوبر ، نومبر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جا سکے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اکتوبر ،نومبر میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے مابین ہو گا جبکہ شہروں کی سطح پر پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دے گی اور کئی شہروں میں تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں پلڑا بھاری نظر آتا ہے ۔