سانگھڑ کے عوام کے ساتھ دھوکہ؛سماجی ادارے کنسلٹنٹ فاؤنڈیشن کے تحت گزشتہ چار سال سے جاری ایچ آئی وی ایڈز کے پروجیکٹ میں دس ہزار سے زائد ایچ آئی وی ایڈز کے جعلی ریپڈ کٹس ٹیسٹ کئے گئے

ہفتہ 13 جون 2015 13:12

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے زیراہتمام سماجی ادارے برج کنسلٹنٹ فاؤنڈیشن کے تحت گزشتہ چار سال سے ضلع سانگھڑ میں جاری ایچ آئی وی ایڈز کے پروجیکٹ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کے دس ہزار سے زیادہ ایچ آئی وی ایڈز کے جعلی ریپڈ کٹس ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اس سماجی ادارے نے گزشتہ چار سالوں سے ضلع سانگھڑ کی عوام کے ساتھ دھوکہ اور فریب کیا ہے‘ صحت اور ایڈز کے نام پر ضلع سانگھڑ کی عوام کو میڈیا اور پوری دنیا میں بدنام کیا ہے۔

ضلع سانگھڑ میں گزشتہ چار سال سے کام کرنے والے سماجی ادارے برج کنسلٹنٹ فاؤنڈیشن جس کے پروگرام منیجر سابقہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر غلام نبی میمن نے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام سے مل کر ضلع سانگھڑ میں ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام پر کام کررہے تھے لیکن اخلاقیات کے تمام عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے گزشتہ چار سالوں میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کے دس ہزار سے زیادہ ایچ ائی وی ایڈز کے ریپڈ کٹس کے جعلی ٹیسٹ کئے جس سے ضلع سانگھڑ کے عوام کی سندھ پاکستان اور پوری دنیا میں جگ ہنسائی اور بدنامی ہوئی تو دوسری جانب ان چار سالوں میں ضلع سانگھڑ میں ایڈز پروجیکٹ کے نا پر آنے والے کروڑوں روپے بھی کرپشن کی نذر ہوگئے۔

(جاری ہے)

جب برج کنسلٹنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی کرپشن اور جعلی ایچ آئی وی ایڈز کے ٹیسٹوں کے بارے میں ضلع سانگھڑ کے معروف قانون دان راشد علی خان ایڈوکیٹ آف ہائی کورٹ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا برج کنسلٹنٹ فاؤنڈیشن اور اس کے پروگرام منیجر سابقہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر غلام نبی میمن گزشتہ چار سالوں سے ضلع سانگھڑ میں ایچ آئی وی ایڈز پروجیکٹ کے نام پر سانگھڑ کی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :