میٹرو بس سٹیشن ؛شہباز شریف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی ریکارڈنگ سے سینٹورس سیشن کا نام حذف نہ کیا جا سکا
ہفتہ 13 جون 2015 13:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ احکامات کے باوجود بھی میٹروبس انتظامیہ کے کان میں جوں تک نہیں رینگی ۔ ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی ریکارڈنگ سے سینٹورس سیشن کا نام حذف نہ کیا جا سکا پمز جانے والے مسافر کشمکش میں مبتلاہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس کا ہنگامی دورہ کرنے کے بعد میڈیا بریفنگ میں سینٹورس سٹیشن کا نام تبدیل کر کے پمز سٹیشن رکھا تھا بورڈ سے تو سینٹورس کا نام حذف کر دیا گیا ہے مگر تاحال میٹروبس انتظامیہ ریکارڈنگ میں نہ ہی پمز سٹیشن کا نام ڈال سکی ہے اور نہ ہی سینٹورس سٹیشن کا نام حذف کیا ۔
گفتگو کرتے ہوئے ایک مسافر شہری نے بتایا کہ گزشتہ روز میں پشاور موڑ سے علاج کی غرض سے پمز جا رہا تھا میں اس سے قبل نہیں گیا مگر خیال تھا میٹروبس انتظامیہ خود پمز کے سامنے روکے گی مگر میں سارے راستے میں پمز کی آواز کا انتظار کرتا رہا یہاں تک کہ سٹاک ایکسچینج سٹیشن پہنچ گیا ۔(جاری ہے)
پھر میہں وہجاں اتر کر دوبارہ شہریوں سے پمز بارے معلومات کر کے آیا شہریوں نے بتایا کہ سینٹورس سٹیشن ہی پمز ہے پمز سینٹورس کے سامنے ہے شہری کا کہنا تھا کہ میٹروبس کی ریکارڈنگ میں ابھی تک سینٹورس سٹیشن کا نام ہی بولا جا رہا ہے جس سے پہلی دفع پمز جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.