کراچی : ٹی وی چینلز پر رینجرز سے منسوب فہرست حقاقق کے منافی ہے، ترجمان رینجرز کی وضاحت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 13:15

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 13 جون 2015 ء) : ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز پر رینجرز سے منسوب کر کے پیش کی گئی فہرست حقائق کے منافی ہے ، انہوں نے کہا کہ فہرست کے مندرجات ایپکس کمیٹی کے سامنے پیش کیے جا چکے ہیں ، ٹی وی چینلز پر نشر کی گئی فہرست میں سے کوئی بھی نام رینجرز کی جانب سے نہیں لیا گیا.

(جاری ہے)

اس طرح کی خبر عوام میں بے چینی اور غلط فہمی پھیلانے کی ایک سازش ہے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی سندھ نے رینجرز کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ٹاسک فورس قائم کر دی ہے، ٹاسک فورس جلد ہی اپنا کام شروع کر دے گی. یاد رہے کہ دو روز قبل ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے سنسنی خیز انکشافات سے لبریز ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں کرپٹ شخصیات کے نام بھی شامل تھے.

متعلقہ عنوان :