فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال

ہفتہ 13 جون 2015 13:15

فیصل آباد ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے ہفتہ کو دوسرے روزبھی ہڑتال کی اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جبکہ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :