کوھاٹ یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ

ہفتہ 13 جون 2015 13:21

کوہاٹ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء )کوھاٹ یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں خیبر پختو نخوا یونیورسٹیز میں یو نیفا ئیڈ سمسٹر سسٹم ایگزامینیشن کے موضوع پر خیبر پختونخوا یونیورسٹیز کے کنٹرولر ز،ڈپٹی کنٹرولرز ،اسسٹنٹ کنڑولر اور ملحقہ کالجز کے متعلقہ سٹاف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں سمسٹر سسٹم کے مختلف پہلووٴں پر کوھاٹ یونیورسٹی کے ریسو رس پر سنز پر وفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ،ڈاکٹر راشد احمد ،ڈاکٹر محمد جمیل ،ڈاکٹر ثمر عبا س ،انجینئر افتخار احمد یوای ٹی پشاور نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ۔دوروزہ ورکشاپ ہائیر ایجو کیشن کمیشن آ ف پاکستان اور کوھاٹ یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ ڈاکٹر اشتیا ق حسین ڈائریکٹر انڈیجینس آ ن کیمپس ٹریننگ نے بطر یقہ احسن سر انجام دیا اور شرکاء نے اس ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور اُمید ظا ہر کی کہ اسطرح کی ورکشاپ کا انعقاد کا سلسلہ آ ئندہ بھی جاری رکھاجائیگا۔ ورکشاپ کے آخر میں کسٹ کے رجسٹرار آزاد خان خٹک جو اس موقع پر مہمانِ خصو صی تھے نے ریسورس پر سنز اور شرکا ء میں سرٹیفیکیس تقسیم کئے ۔