سنجے دت کی رہائی ملتوی ہونے کا امکان
ہفتہ 13 جون 2015 13:33
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سنجے دت جو کہ ممبئی دھماکہ کیس میں پونا کی جیل میں قید کاٹ رہے ہیں، پر امید تھے کہ انہیں رواں برس ستمبر، اکتوبر میں رہا کردیا جائے گا۔ اب اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت کو آئندہ برس کے آغاز تک یا سال رواں کے اختتام تک جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے۔
(جاری ہے)
سنجے دت کے جیل میں قیام میں توسیع کی وجہ ان کی اہلیہ منیاتا کی بیماری ہے جس کی وجہ سے انہیں پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔
ادھر ان کی اہلیہ منیاتا کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے ہی اپنے شوہر سے ملی ہیں اور پر امید ہیں کہ رواں برس کرسمس پر وہ اپنے جڑواں بچوں کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ منیاتا کا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کی پیچیدگی نہ ہوئی تو دسمبر میں سنجے دت اپنے گھر ہوں گے۔ واضح رہے کہ سنجے دت کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے والے پروڈیوسرز بھی بیتابی سے ان کی رہائی کا انتظار کررہے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.