ہریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون یش راج فلمز کی رومانٹک کامیڈی میں ایکساتھ جلوہ گر

ہفتہ 13 جون 2015 13:38

ہریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون یش راج فلمز کی رومانٹک کامیڈی میں ایکساتھ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار ہریتھک روشن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون جلد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون یش راج فلم کے بینرتلے بننے والی رومانوی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر و رائٹروجیکرشنااچاریہ نے فلم ”پیکو“میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی دپیکا پڈکون کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کرلیا ہے اور بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا فلم میں مخصوص کردار میں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ ان دنوں اداکار ہریتھک روشن اپنی نئی فلم ”موہن جودڑو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔