کو ئٹہ پولیس کا سرچ آپریشن، 243 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

ہفتہ 13 جون 2015 13:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد اور محمود آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 243 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیکر اسلحہ برآمدکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پشتون آباد میں پولیس وین پر دوبار حملوں کے خلاف پولیس نے محمود آباد اور پشتون آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 243 افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے ، حراست میں لے گئے افراد سے ، دو 9 ایم ایم پسٹل ، 3 مختلف بور پسٹل ، ایک رائفل ، ایک شارٹ گن اور دوسرا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :