ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین دوسیر ے ٹیسٹ میں کالی آندھی کے سر پر فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا

ہفتہ 13 جون 2015 13:43

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میں کینگروز ٹیم پہلی اننگز میں399رنز کے سکور پر آؤٹ ہو گئی جواب میں ویسٹ انڈ یز 143رنز پر 8کھلاڑی آؤٹ ہوگئے‘ میزبان کو فالو آن کی خفت سے بچنے کے لئے مزید 57 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی صرف دو وکٹیں باقی ہیں‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بلیک ووڈ 51‘ شائی ہوپ 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ اور ناتھن لیون نے 3-3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 258رنز 4وکٹ پر دوبارہ شروع کی تو ان کی پوری ٹیم 399رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی ، کینگروز ٹیم کی جانب سے اسٹیون اسمتھ نے شاندار 199رنز کی اننگز کھیلی، تاہم کالی اندھی ٹیم کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 47رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے 399رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑاگئی اور صرف 143رنز پر اپنی 8وکٹیں گنوا بیٹھے، ٹیم کی جانب سے جرمین بلیک ووڈ 51رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ کینگروز ٹیم کی جانب سے جوش ہیزل وڈ اور ناتھن لیون نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ کالی اندھی ٹیم کو ابھی کینگروز ٹیم کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 256رنز درکار ہیں جبکہ اس کی دووکٹیں ابھی باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :