چوہدری عبدالحمید نے بطور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیصل آباد کاچارج سنبھال لیا

ہفتہ 13 جون 2015 13:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت پنجاب کے احکامات پر چوہدری عبدالحمید نے بطور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیصل آباد کاچارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ان کے پیش رو ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیصل آباد ڈاکٹر اشتیاق حسن کا تبادلہ گوجرانوالہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت فیصل آبادچوہدری عبدالحمید نے سٹاف سے میٹنگ کے دوران ضلع فیصل آباد میں زرعی ترقی کے لیے حکومتی پالیسیوں واقدامات پر ان کے روح عین مطابق عملد رآمد کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ کاشتکاروں کی رہنمائی و آگاہی کے لیے نئے عزم وجذبہ کے ساتھ فیلڈ میں متحرک ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :