کوئی چیز نام کے بغیر مارکیٹ میں نہیں لائی جاسکتی،چیئرمین آئی پی او

ہفتہ 13 جون 2015 13:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)چیئرمین انٹلیکچوئل پراپرٹی شاہد رشید نے کہا ہے کہ ہر برانڈ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، کوئی بھی چیز نام کے بغیر مارکیٹ میں نہیں لائی جاسکتی ہے، اگر ایک نام کے دو ادارے ہوں تو پھر متعلقہ شعبے کارروائی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین انٹلیکچوئل پراپرٹی شاہد رشید، ڈی جی آئی پی او انجینئر عامر حسن اور رجسٹرار ٹریڈ مارک اینڈ کاپی رائٹ عبدالقادر اورکزئی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی پی او کا کام مختلف برانڈ کو رجسٹرڈ کرنا ہے۔

چیئرمین آئی پی او شاہد رشید کا کہنا تھاکہ آئی پی او ایکٹ پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا اور اسکے بورڈ کا قیام بھی کردیاگیا ہے۔ شاہد رشید کا کہنا تھاکہ کوئی بھی چیزنام کے بغیرمارکیٹ میں نہیں لائی جاسکتی ، اگر ایک نام کے دو ادارے ہوں تو پھر متعلقہ شعبے کارروائی کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی پی او انجینئرعامر حسن کا کہنا تھاکہ 2014 میں تقریباً ایک ہزار بین الاقوامی برانڈاور 20 ہزار قومی برانڈز کو رجسٹر کیا گیا۔