بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی دنیا کے امیر ترین واحد کرکٹر

ہفتہ 13 جون 2015 13:52

بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی دنیا کے امیر ترین واحد کرکٹر

بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی فوبز میگزین میں شائع ہونے والی دنیا کیامیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر ہیں۔میگزین کی جانب سے جاری ہونے والی امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں مہندر سنگھ دھونی واحد بھارتی کھلاڑی ہیں۔میگزین کے مطابق مہندر سنگھ دھونی نے گذشتہ 12 ماہ کے دوران تین کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔اس فہرست میں باکسر فلوئد مے ویدر 30 کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ان کے حریف مینی پکوئیو 16 کروڑ ڈالر سالانہ آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

تیسرے نمبر پر پرتگال اور رئیل میڈرڈ کیسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو ہیں، ان کی سالانہ آمدن سات کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہے۔واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی نے سنہ 2014 کے اواخر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

(جاری ہے)

مہندر سنگھ دھونی بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان ہیں اور ملک بھر میں ان کے کروڑوں کی تعداد میں مداح ہیں۔انھوں نے 60 ٹیسٹ میچوں کی کپتانی کرتے ہوئے 27 میں کامیابی حاصل کی، 18 میں انھیں شکست کا سامنا ہوا اور 15 بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

ان کی کامیابی کا تناسب 45 فیصد رہا ہے۔اس فہرست میں پرتگال اور رئیل میڈرڈ کے سکٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈوسات کروڑ 96 لاکھ ڈالر آمدن کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ کرکٹ عالمی کپ میں انھوں نے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچایا جہاں انھیں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی مقبولیت انھیں مختلف سطحوں پر وہ ’برانڈ ایمبیسڈر کے لیے بہترین انتخاب‘ ہیں۔فوربز میگزین کے مطابق بحیثیت کرکٹر ان کی آمدن 40 لاکھ ڈالر رہی اور باقی رقوم انھوں نے تشہیر سے حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :