ویمنز فٹبال ورلڈ کپ :سوئٹزرلینڈ نے ایکواڈور کو دس ایک سے ہرا دیا

ہفتہ 13 جون 2015 13:58

کینیڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ویمنز فٹبال ورلڈ کپ میں سوئٹزرلینڈ کی کھلاڑیوں نے ایکواڈور کی ایک نہ چلنے دی۔ حریف ٹیم کے خلاف ایک دس سے کامیابی سمیٹ لی جبکہ جاپان اور آسٹریلیانے بھی اپنے گروپ میچز جیت لیے۔ کینیڈا میں ویمنز فٹبال ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ میں گروپ سی کے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ اور ایکواڈور کی پلیئرز آمنے سامنے ہوئیں۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ کی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اورایک کے مقابلے 10 گولز داغ کر کامیابی سمیٹی۔ سوئٹزرلینڈ کی جانب سے فیبین ہم ،رومانہ بیک مین نے گولز کی ہیٹرک سکور کی۔ گروپ سی کے ہی ایک اور میچ میں جاپان کی کھلاڑیوں نے کیمرون کو ایک کے مقابلے دو گولز سے ٹھکانے لگایا جبکہ گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے نائیجیریا کو دو صفر سے مات دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کیاہ سیمون نے دو بار فٹبال کو جال کی راہ دکھائی۔

متعلقہ عنوان :