فاٹا کے نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں روزگار فراہم کیا جائیگا ‘ گور نر خیبر پختونخوا
ہفتہ 13 جون 2015 14:07
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) خیبر پختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی یوتھ ایمپلائمنٹ سکیم کے تحت قبائلی علاقوں سے پانچ ہزار بے روزگار نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک جن میں سعودی عرب، دوبئی اور قطر شامل ہیں بھیجا جائیگا جس کیلئے فاٹا ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دو کروڑ ساڑھے باسٹھ لاکھ روپے نان اے ڈی پی سکیم کے تحت منظور کردئیے ہیں جن سے پہلے مرحلے میں فاٹا کے 350نوجوان بیرون ملک بھیجے جائیں گے۔
ایک بیان میں گورنر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف نے فاٹا سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے یوتھ ایمپلائمنٹ پیکیج کا اعلان کیاہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں فاٹا کے نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں روزگار فراہم کیا جائیگا۔(جاری ہے)
ان نوجوانوں میں فاٹا میں قائم مختلف تربیتی سنٹروں میں زیر تربیت نوجوان بھی شامل ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ اس پیکیج کے تحت تقریباً 5000افراد کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک سعودی عرب، دوبئی اور قطر میں مختلف کاروباری اداروں میں روزگار فراہم کیا جائیگا اور اس سلسلے میں پاکستان آرمی ڈیٹا اکھٹا کر رہی ہے۔گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ فاٹا یوتھ ایمپلائمنٹ پیکج کے نفاذ کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کی غرض سے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں فاٹا نوجوانوں کو مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں روزگار کیلئے بھیجوانے کے تمام امور شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روانگی سے قبل تمام لوازمات پورے کئے جا رہے ہیں جن میں پاسپورٹ کی تیاری ، میڈیکل، ویکسی نیشن، ویزا، نادرا کارڈ کی تیاری ، ہوائی جہاز کا ٹکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہر نوجوان پر اٹھنے والے اخراجات کا 75 فیصد خرچہ ایف ڈی ڈبلیو پی برداشت کریگی جبکہ باقی 25فیصد رقم پاک فوج کے ذرائع سے فراہم کیا جائیگا۔دریں اثناء گورنر سردار مہتاب احمد خان نے پاک فوج کی جانب سے فاٹا کے بے روزگار نوجوانوں کو بیرونی ممالک میں روزگار کی فراہمی کے لئے شروع کردہ فاٹا یوتھ ایمپلائمنٹ پیکیج کو سراہتے ہوئے اسے فاٹا کے نوجوانوں کیلئے انتہائی سود مند منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے فاٹا کے بے روزگار نوجوانوں کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے نوجوانوں نے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں بلکہ امن و امان کی بحالی اور فاٹا کی تعمیر نو میں بھی فوجی جوانوں کی کوششیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ روزگار کی فراہمی کی یہ نئی سکیم فاٹا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے مثبت نتائج برآمد ہو نگے اور قبائلی عوام اپنے بچوں کو بیرونی ممالک میں بہتر روزگار ملنے پر خوشی اور اطمینان محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ذریعہ آمدن ملنے سے قبائلی نوجوانوں اور انکے خاندانوں کی معیار زندگی بہتر ہو سکے گی۔ گورنر نے کہاکہ حکومت قبائلی عوام کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کریگی اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، فیصل نیازترمذی
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے ترکی اور تاجکستان کے سفیروں کی اسلام آباد میں ملاقاتیں
-
سیاسی اور آئینی ادارے اتنے کمزور ہیں کہ باہر کی مداخلت کا سامنا نہیں کرسکتے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.