بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا
ہفتہ 13 جون 2015 14:07
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا، لڑاکا طیاروں کی جانب سے صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان میں بھی فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور آپریشن میں فورسز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، آپریشن میں ایف سی کی بھاری نفری، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور ایوی ایشن کے نو ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کوہلو، مستونگ کاہان، مائی دربار،نساوٴ اورسیاہ کوہ میں کامیابی کے ساتھ پاک فضائہ کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنا کر نیست و نابود کردیا، سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ‘ کارروائی بلوچستان کے علاقوں کاہان، مائی دربار، نساوٴ اور سیاہ کوہ میں کی گئی ‘ جہاں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں کئی کیمپ تباہ ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.