سانحہ ڈسکہ میں دو وکلاء کے قتل کیس کا چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا

ہفتہ 13 جون 2015 14:09

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سانحہ ڈسکہ میں دو وکلاء کے قتل کیس کا چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ، چالان میں ملزم ایس ایچ او کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسکہ میں دو وکلاء کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے کیس کی تفتیش مکمل ہو گئی ، پراسکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نے مقدمہ کے چالان کی سکروٹنی کی جس کے بعد چالان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ۔

پراسکیوشن نے چالان میں سابق ایس ایچ او کو واقع کا ذمہ دار ٹھہرایا چالان میں کہا گیا کہ سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے دو وکلا کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، عدالت میں چالان جمع ہونے کے بعد آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :