رواں سال پنجاب میں ڈینگی مرض کے ریکارڈ 300 کیسز رپورٹ

یہ کیسز حکومت کے لئے ویک اپ کال کی حیثیت رکھتے ہیں ، ماہرین

ہفتہ 13 جون 2015 14:16

رواں سال پنجاب میں ڈینگی مرض کے ریکارڈ 300 کیسز رپورٹ

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) روں سال پنجاب بھر میں ڈینگی مرض کے لگ بھگ ریکارڈ 300 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار انتہائی زیادہ ہیں اس حقیقت کے باوجود کہ 2013 اور 2012 کے اسی عرصے کے دوران 2 یا 3 ڈینگی کیسز رپورٹ کئے گئے ۔ سرکاری دستاویزات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 149 کیسز لاہور سے ، 39 راولپنڈی سے اور باقی ماندہ دیگر علاقوں سے رپورٹ کئے گئے ۔

جن میں پاک پتن ، شیخوپورہ ، ملتان ، قصور اور چکوال شامل ہیں ۔ لاہور کے ویکٹر سکول آف پبلک ہیلتھ کے پروفیسر محمد سلیم رانا کا کہنا ہے کہ انہوں نے سال کے شروع میں پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو وارننگ دی تھی کہ اس وائرس بیماری کے وسیع پنجاب پر پھوٹنے کے امکانات ہیں انہوں نے کہا کہ ڈینگی بیماری کے کیسسز آنا شروع ہو گئے ہیں حالانکہ ابھی اس کا سیزن شروع نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ اگست میں شروع ہونے والے سیزن میں 300 گنا زائد کیسز سامنے آئیں گے ۔ یہ کیسز حکومت کے لئے ویک اپ کال کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کیس رپورٹ ہو یہ صوبائی محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر ایکشن لے اور ضروری اقدامات کر کے دیگر افراد کو بچایا جا سکتا ہے ۔ دریں اثناء سیکرٹری صحت نے اس بات سے انکار کیا کہ رواں سال اتنے زیادہ کیسز ریکارڈ کئے گئے انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے صرف 4 ، 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔ پیک سیزن کے دوران صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہمارے اپنے ایس او پیز ہیں اس کے علاوہ ایشوز سے نمٹنے کے لئے کمیٹیاں بھی موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :