سپیکر ایاز صادق سے فاٹا رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان کی جھڑپ ، خورشید شاہ نے معاملہ رفع دفع کرا دیا

ہفتہ 13 جون 2015 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سپیکر ایاز صادق سے فاٹا رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان کی جھڑپ ، خورشید شاہ نے معاملہ رفع دفع کرا دیا ۔ بدھ کے روز رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب کی بجٹ تقریر ختم ہوئی تو فاٹا کے رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان تقریر کے لئے کھڑے ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ابھی آپ کی باری نہیں ہے بعد میں تقریر کر لیجیئے گا جس پر شیر اکبر خان اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا حق ہے تم مجھے کیسے منع کر سکتے ہیں جس پر ایاز صادق بھی غصے میں آ گئے اور کہا کہ آپ واک آؤٹ کر لو جس پر شیر اکبر مزید شور کرنے لگے ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے معاملے کو بگڑتا دیکھا تو فوراً شیر اکبر کے پاس گئے اور انہیں ٹھنڈا کر کے بٹھا دیا ۔