داعش کے ایما پر سر قلم کرنے کی سازش، فرد جرم عائد

ہفتہ 13 جون 2015 14:20

واشنگٹن۔13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) داعش کے شدت پسند گروہ کے ایما پر دو امریکیوں کے سر قلم کرنے کی سازش کے الزام میں دو امریکی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔اس مقدمے سے قبل امریکہ اور کینیڈا میں گذشتہ برس حملے ہوئے تھے، جنھیں حکام نے مٹھی بھر سر پھرے عناصر کی کارروائی قرار دیا تھا۔ یہ حملہ آور دولت اسلامیہ کے زیر اثر تھے۔

امریکی محکمہ انصاف نیکہا ہے کہ رہوڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے24 سالہ نکولس رونسکی اور میساچیوسٹس کے 25 برس کے ڈیوڈ رائیٹ پر الزام ہے کہ اْنھوں نے رائیٹ کے چچا، اسامہ عبداللہ رحیم کے ساتھ مل کر مئی میں ٹیکساس میں پیغمبر اسلام کے خاکے کی نمائش کا انتظام کرنے والے شخص کو ہلاک کرنے کی سازش تیار کی اور بعدازاں میساچیوسٹس پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی۔

(جاری ہے)

وکلائے استغاثہ نے کہا ہے کہ کسی وقت مئی 2015ء سے پہلے، داعش کے مقاصد کو بڑھاوادینے کے لئے رائیٹ رونسکی اور رحیم نے امریکہ میں داخلی طور پر حملے کرکے لوگوں کی جان لینے کی منصوبہ بندی کی ۔پولیس نے 26 برس کے رحیم کو اْس وقت گولی مار کر ہلاک کیا، جب ایف بی آئی کے ایجنٹ اور بوسٹن پولیس کے اہل کار ایک پارکنگ لاٹ میں، اْن سے پوچھ گچھ کے لیے آگے بڑھے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ایک چاقو کی مدد سے رحیم نے قانون نفاذ کرنے والے اہل کاروں کو دھمکایا۔ اْن کی ٹیلی فون کال ریکارڈ کی گئی تھیں جن سے پتا چلتا ہے کہ رحیم نے پولیس اہل کاروں کے سر قلم کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔وکلائے استغاثہ نے کہا کہ ابتدائی طور پر تین افراد نیویارک کی مکین پامیلا گیلر کا سر قلم کرنے کی سازش کی تھی، جنھوں نے ٹیکساس میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کی نمائش منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جنھیں مسلمان گستاخانہ قرار دیتے ہیں۔

دو مسلح افراد نے اس تقریب پر حملہ کیا تھا، جنھیں پولیس نے ہلاک کیا تھا۔رونسکی اور رائیٹ پر سازش کے ذریعے داعش کو مدد فراہم کرنے کا الزام ہے، جس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا 15 برس قید ہے۔رونسکی، جنھیں امریکی آقا نوح الاندلسی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، اْنھیں رات کو گھر سے گرفتار کرکے اگلے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ رائیٹ، جن کا دوسرا نام داوٴد شریف عبد الخالق ہے، اْنھیں کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گذشتہ ہفتے زیر حراست لیا گیا۔ اْنھین 19 جون کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :