لال مسجد آپریشن ؛ پرویز مشرف کے خلاف دائر کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے عدالت نے سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی
ہفتہ 13 جون 2015 14:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) لال مسجد آپریشن میں غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کو قتل کرنے پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دائر کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کے لئے عدالت نے سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔
(جاری ہے)
ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (قائمقام) کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی تو لال مسجد کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ نہایت تعجب کی بات ہے کہ بغیر کسی وجہ کے جج کو تبدیل کر دیا گیا ہے اس پر عدالت نے کہا کہ عدالت کا کام انصاف کی فراہمی ہے جج کی تبدیلی انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔
عدالت نے قرار دیا کہ کیس پہلی مرتبہ اس عدالت میں آیا ہے لہذا عدالت کیس کا دوبارہ جائزہ لے گی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے وکیل ملک طاہر محمود جبکہ لال مسجد کی جانب سے وکیل طارق اسد نے مقدمے کی پیروی کی۔ اس سے پہلے مذکورہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں ہوتی رہی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.