پی ٹی آئی کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی، فی الحال سیاست میں آنے کا نہیں سوچا‘ اگر عمران خان کی بیوی نہ ہوتی تو بھی مجھے سفیر مقرر کیا جاتا، ریحام خان
ہفتہ 13 جون 2015 14:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی، فی الحال سیاست میں آنے کا نہیں سوچا ،میڈیا کی جانب سے ذاتی زندگی میں مداخلت سے اکثر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خاننے کہا کہ ابھی تک نہ تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے نہ ہی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ ہے، اپنے کام سے کام رکھتی ہوں، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ تحریک انصاف کے معاملات میں کوئی مداخلت کی ہو۔
عمران خان کی بیوی ہونے کی وجہ سے میڈیا ذاتی زندگی کو نشانہ بناتا ہے، اگر قلفی بھی کھاتی ہوں تو ٹکر چل جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اور عمران خان کو اسٹریٹ چلڈرن کی سفیر مقرر کرنے کا علم نہیں تھا، وہ یہ کام رضا کارانہ طور پر کر رہی ہیں۔ اگر عمران خان کی بیوی نہ ہوتی تو بھی مجھے سفیر مقرر کیا جاتا۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں سفر کیا ہے کبھی خیبر پختونخواہ حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔ سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا الزام بالکل غلط ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.